Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی عراق آمد، نجف اشرف میں آيت اللہ سیستانی سے ملاقات

پوپ فرانسس نے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات کی۔ عراقی نیوز ایجنسیوں کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے عراق کے اعلی حکام سے ملاقات کے بعد نجف اشرف ميں آيت اللہ سید علی سیستانی کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔
عراق کی اعلیٰ دینی مرجعیت کے ساتھ پوپ فرانسس کی ملاقات کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات کے بعد پوپ اور ان کے وفد کے اراکین عراقی شہر ذی قار کی طرف روانہ ہوگئے۔
پوپ نے عراق میں قیام کے دوران اعلیٰ عراقی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر الحشدالشعبی کے عیسائی کمانڈر کو اپنی تسبیح بطور تحفہ پیش کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular