Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لبنانی وزیر خارجہ

لبنان کے وزیر خارجہ شربل وہبہ نے کہا ہے کہ لبنان کی حکومت اور عوام حزب اللہ کی خدمات کو نظر انداز نہيں کر سکتے۔ شربل وہبہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کا کردار قابل قدر ہے اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
لبنان کے وزير خارجہ نے بیروت میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ لبنان کے کردار کو قابل قدر سمجھتے ہیں اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔
لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں حزب اللہ لبنان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم شام کی سرحدوں سے دہشت گردوں کو لبنان میں داخل ہونے سے روکنے پر حزب اللہ کے جوانوں کی جانفشانیوں کے قدردان ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular