
غزہ : حماس نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کے حملے دباؤ نہیں انتقامی کارروائیاں ہیں۔ حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور فوری طور پر غزہ میں جاری مظالم روکوائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائیوں میں اضافہ اسرائیلی اسیران کو زندہ واپس لانے کے بجائے انہیں خطرے میں ڈالے گا اور موت سے ہمکنار کردے گا۔ بات چیت ہی قیدیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کا واحد راستہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو نشانہ بنانے کی نیتن یاہو کی حکمت عملی سے فوجی فتح نہیں ملےگی بلکہ اسکے برعکس نتیجہ نکلے گا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ جارحیت میں اضافہ فلسطینی عوام کے عزم کو نہیں توڑ سکے گا بلکہ اس سے ان کی مزاحمت اور مزاحمت کے عزم کو تقویت ملے گی۔


































