إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
5 ذوالحج
شب وفات
جلیل القدر
صحابی رسول اکرم و مولا علی علیہ السلام
محب خاندان رسول اللہ
وفادار خاندان بتول سلام اللہ علیھا
حضرت ابوذر غفاری علیہ السلام
تعزیئت بخدمت امام وقت امام حجت خدا و خاندان حبیبِ خدا و مومنین و مومنات
مدینہ منورہ سے حناکیہ کی طرف جائیں تو ایک راستہ القصیم کو جاتا ہے اور دوسرا راستہ ربذہ کی طرف جاتا ہے، چونکہ میں ایک کمپنی میں سیلز مین تھا تو جب مدینہ منورہ میں قیام پذیر تھا تو مدینہ کے اردگرد کے تمام گاوں اور شہر دیکھ لئے تھے، ایک دن کسی نے بتایا کہ حضرت ابوذر غفاری ربذہ میں دفن ہیں، اس سے پہلے میں ربذہ نہیں گیا تھا، چھٹی والے دن میں اور میرے ایک دوست نے حضرت ابوذر غفاری کی زیارت کرنے کا ارادہ کیا، اگست کا مہینہ تھا اور گرمی عروج پہ تھی، ہم صبح ناشتہ کرکے ربذہ کی جانب نکل پڑے، بظاہر یہ سفر آسان لگ رہا تھا، مگر اس جیسا کٹھن اور تھکا دینے والا سفر اس سے پہلے میں نے نہیں کیا تھا، ہمیں پانی ساتھ رکھنا یاد نہ رہا اور نہ ہی ہم نے زیادہ پٹرول ڈلوایا کیوں کہ سعودی عرب میں جگہ جگہ پہ پٹرول پمپ اور دکانیں پائی جاتی ہیں مگر اس راستے میں ہمیں دور دور تک کسی چیز کا نام و نشان نظر نہ آیا، وہاں جی پی ایس سگنل بھی نہیں آرہے تھے، ہر طرف صحرا ہی صحرا تھا، آخر ہم ربذہ پہنچ گئے، وہاں ایک قدیم ترین آبادی کے نشان موجود تھے ان کے اردگرد باڑ لگا دی گئی تھی، ایک پرانی سی حویلی جو کہ شاید پہلے مسجد تھی اس میں ہمیں ایک تنہاء قبر نظر آئی اس حویلی کے باہر لکھا تھا کہ یہ قبر صحابیِ رسولؐ حضرت ابوذر غفاریؓ کی قبر ہے۔
حضرت ابوذرغفاریؓ بعد از نبی کریمؐ اہل بیتِ رسولؐ کے ساتھ متمسک رہے اور علیؑ کو تنہاء نہیں چھوڑا، ابوذرؓ نے علیؑ کے سوا کسی کو اپنی رہبر نہ مانا، اور اسی جرم میں آپ کو مدینہ سے شام بدر کردیا گیا، ڈاکٹر علی شریعتی اپنی کتاب "دو شہید” میں لکھتے ہیں کہ بعد از رسول اللہ ص جب ابوذر نے حالات دیکھے تو وہ مدینہ کی گلیوں میں علی ابن ابی طالبؑ کی ولایت کا اعلان کیا کرتے تھے، جب ابوذر کو زبردستی شام بھیج دیا گیا تو آپ گلیوں بازاروں میں قرآن کی ان آیات کی بلند آواز میں تلاوت کیا کرتے تھے جن میں سونا چاندی اکھٹا کرنے اور بلند و بالا محل تعمیر کرنے کی ممانعت کی گئی تھی، لوگوں میں شعور بیدار ہونے لگا اور حکومت پہ سوال اٹھنے لگے تو ابوذر کو واپس مدینہ بھیج دیا گیا یہاں پھر ابوذرؓ نے اذانِ ولائت پڑھنا شروع کردی تو آپکو آپ کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ربذہ کے صحرا کی طرف زبردستی دھکیل دیا گیا۔
آخر ابوذر کی شہادت قریب آئی تو ابوذر کی بیوی ام ذر روتے ہوئے کہتی تھیں تم جنگل میں مر جاؤ گے اور میرے پاس تمہیں کفن دینے کے لئے کوئی کپڑا تک نہیں، تو ابوذر کہتے تھے، تم رونا مت بلکہ تم خوش رہو کیونکہ ایک دن رسول خداؐ نے لوگوں کے درمیان جہاں میں بھی موجود تھا، فرمایا، تم میں سے ایک فرد جنگل میں اس دنیا سے جائے گا اور مومنین کی ایک جماعت اسے دفن کرے گی۔ اور اب وہ تمام لوگ جو میرے اس وقت میرے ہمراہ اس محفل میں تھے وہ شہر میں اور تمام لوگوں کے سامنے اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں اور اس سے معلوم ہوتا ہے جو کچھ پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا تھا وہ میرے بارے میں فرمایا ہے،پھر اس کے بعد حضرت عبداللہ بن مسعودؓ اور ان کے بعض دوسرے ساتھیوں کا وہاں سے گزر ہوا جس میں حجر بن ادبرؐ، مالک اشترؓ اور انصار کے بعض دوسرے جوان بھی تھے انہوں نے غسل اور کفن دیا اور حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے نماز جنازہ پڑھائی۔
جب میں نے ابوذر غفاریؓ کی مدینہ منورہ سے اتنی دور تپتے صحرا میں تنہاء قبر دیکھی تو مجھے رسولِ پاکؐ کی وہ حدیث یاد آگئی جب آپؐ نے ابوذرؓ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا تھا ابوذرؓ تنہاء مرے گا، تنہاء دفن ہوگا اور روزِ قیامت تنہاء ہی اٹھایا جائے گا،
بڑی دیر ابوذرؓ کی قبر پر بیٹھ کر روتا رہا مجھے ابوذرؐ اور کربلا کے مظلوم حسینؑ ابن علی میں کافی مماثلت نظر آئی مگر حسینؑ، ابوذرؓ سے زیادہ مظلوم ٹھرے کیوں کہ ابوذرؓ کفن پہن کے دفن ہوئے تھے اور حسینؑ اپنے دو بیٹوں کو لے کر بے کفن سوئے ہوئے ہیں۔
شبِ شہادت صحابیِ رسولؐ حضرت #ابوذر_غفاریؓ
































