Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عراق: دا‏عش کی باقیات کیخلاف بڑے آپریشن کا آغاز

عراق میں داعش کے خلاف حشد الشعبی، بری فوج اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائی۔ اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی اور عراقی فوج نے بغداد، سامرا اور الانبار صوبوں میں داعش کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔عراق کی سیکیورٹی فورسز سے وابستہ ذرائع نے داعش کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی اطلاع دی ہے۔
السومریہ نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہ بڑا آپریشن بغداد، سامرا اور الانبار میں شروع کیا گیا ہے کہ جس کا بنیادی مقصد ان صوبوں کو داعش کے وجود سے پاک کرنا ہے۔ اس فوجی آپریشن میں حشد الشعبی کے علاوہ فضائیہ اور زمینی فوج کے دستے بھی حصہ لے رہے ہيں۔
الحشد الشعبی نے رواں ہفتے کے دوران ” ثارالشہدا” سے موسوم ایک فوجی آپریشن صوبہ صلاح الدین میں شروع کیا ہے۔ الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ” حمید ابراہیم السہلانی” یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ” العیث” اور صوبہ صلاح الدین میں موجود داعش کی باقیات کو ٹھکانے لگانا ہے۔ "حمیدابراہیم السہلانی ” نے بتایا کہ داعش کے پانچ ٹھکانوں کا پتہ چلاکر ان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular