Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

صہیونیوں سے مقابلے کیلئے قومی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل ضروری ہے، جہاد اسلامی

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی امور سے مربوط ادارے کے رکن انور ابوطہ نے استقامت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونیوں سے مقابلے کے لئے قومی سطح پر انقلابی کمیٹیوں کی تشکیل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد اور استقامت کے ذریعے امریکہ کے نام نہاد امن منصوبے” سینچری ڈیل” اور ایسے تمام خطرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے جو اس وقت پوری طرح سے فلسطین کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔
انور ابوطہ نے کہا کہ فلسطین کی اندرونی صورتحال کو بہتر بنانے کے مقصد سے قومی سطح پر ایسے اقدامات کئے جا چکے ہیں کہ جنہیں انہوں نے سنجیدہ اور حقیقی اقدامات قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کی بنیاد حریت و آزادی، انقلابی سوچ اور استقامت پر استوار ہے کہ جن کا مقصد غاصبوں کے چنگل سے وطن عزیز کی آزادی کی خاطر فلسطینی کاز کو آگے بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular