Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

صہیونی فوج کی پُر امن فلسطینی مظاہرین پر یلغار، متعدد فلسطینی زخمی

رام اللہ کے مشرق کے دیہی علاقے کفرمالک، نابلس کے علاقے بیت دجن اور قلقیلیا کے مشرقی علاقے کفر قدوم میں قدس کی غاصب و جابر صہیونی حکومت نے پُر امن فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں نے یہ مظاہرہ جمعے کے روز اسرائیل کی جانب سے صہیونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پھر بحرین نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعلقات کو آشکارا کرتے ہوئے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا ہے اور اسی تناظر میں واشنگٹن جا کر سازشی معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد سے اسرائیل کے ساتھ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات کی برقراری کی فلسطینی عوام اور علاقے کے ملکوں کی جانب سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔
فلسطینی عوام نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اس اقدام کو قبلۂ اول اور فلسطینی کاز سے غداری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کو عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے نکال باہر کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular