Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی برسی پر شہدا کی تصاویر عراقی پارلیمان کے درودیوار پر آویزاں

عالم اسلام بالخصوص ایران او عراق کے معاشروں میں شہدائے قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس سے محبت اور، امریکی، سعودی، صہیونی شیطانوں سے نفرت کا اندازہ لگانا ہو تو موجودہ عراقی پارلیمنٹ کے درو دیوار اس کی گواہی دینے کے لیے کافی ہیں۔ ایوان کے اندر، باہر، گیلریوں اور دیگر مقامات پر مقتول ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی تصاویر کی بھرمار ہے۔ عراق کے پارلیمانی ذرائع کے مطابق قاسم سلیمانی کی بزدلانہ امریکی آپریشن میں شہادتوں کی پہلی برسی پر عراق میں سرکاری سطح پر تقریبات منائی جا رہی ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ‌ کے زیراہتمام اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عراق کی سرکردہ سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عراق کے صدر مملکت، عراقی وزیراعظم، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر، مزاحمتی گروہوں، الفتح اتحاد کے سربراہ ھادی العامری اور دیگر رہنماؤں کو بھی شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی پہلی برسی کی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حاج قاسم سلیمانی شہید کی برسی کے موقع رہبر انقلاب اسلامی نے عوامی سطح پر تقریبات پر تاکید فرمائی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular