Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

شہداءکا پیغام خوف اور ناامیدی سے محفوظ رہنا ہے، ولی امرالمسلمین سید علی خامنہ ای

 شہدا عالم برزخ میں ایک خاص زندگی کے حامل ہیں اور ان کے راستے پر چلنے والوں کے لئے ان کا اہم پیغام خوف اور نا امیدی سے محفوظ رہنے کی بشارت ہے
نوجوانوں کو انقلاب کے راستے سے مایوس کرنا یا انہیں پیچھے ہٹانادشمن کی مستقل منصوبہ بندی ہے ، اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ دشمن اپنے فتنہ کیلئے نوجوانوں کو متاثر کر سکے اور ان کو اپنا آلہ کار بنائے
تہران(نیوز ڈیسک)ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صوبہ یزد کے چار ہزار شہداءکی یاد میں منعقدہ کانفرنس کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں آیت اللہ خامنہ ای نے شہدائے یزد کانفرنس کے خوبصورت اور نئے انداز میں منصوبہ بندی جیسے پروگراموں کی تعریف کی جن میں شہداءکے نام پر پودے لگانا، جہیز کا اہتمام، مفت علاج، روزگار معاش اور ثقافتی پیکیج تیار کرنا اور قرآن خوانی وغیرہ جیسے پروگرامز شامل ہیں۔ آپ نے کہا کہ اہل یزد نے دفاع مقدس کے دوران بھی پانی کی کھدائی کے فن کا استعمال کرتے ہوئے زیرزمین نہروں کی کھدائی کرنا یا متعدد سلائی مرکز بنانا اور مجاہدین کو لباس مہیا کرنے میں خواتین کی شرکت وغیرہ جیسے نئے نئے منصوبہ انجام دیئے ہیں۔ رہبر انقلاب نے شہدا کے پیغام کو زندہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہدا عالم برزخ میں ایک خاص زندگی کے حامل ہیں اور ان کے راستے پر چلنے والوں کے لئے ان کا اہم پیغام خوف اور نا امیدی سے محفوظ رہنے کی بشارت ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس پ ±ر امید پیغام کو دنیا طلب لوگوں کے فتنوں کا مقابلہ سمجھا اور مزید کہا کہ شہداءکے میدان جہاد میں حاضر ہونے کا مقصد جو خود شہدا کے وصیت ناموں میں ذکر ہوا ہے انقلاب کی حمایت، امام خمینی ؒکی حمایت کا اعلان، حجاب، دشمن کی شرارت کا خاتمہ اور نظام کو اس کے اہداف کے حصول کے نزدیک کرنا تھا کہ ہمیں اس بات کی طرف متوجہ رہنا چاہئے کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ ان نظریات کی تردید یا تحریف نہ ہو۔آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نوجوانوں کو انقلاب کے راستے سے مایوس کرنے یا انہیں پیچھے ہٹانے کے لئے دشمن کی مستقل منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ دشمن اپنے فتنہ کیلئے نوجوانوں کو متاثر کر سکے اور ان کو اپنا آلہ کار بنائے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے شہداءکے والدین اور ہمسران کی یادداشتوں کو محفوظ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس خاندان اور خاندان کی خصوصیات جنہوں نے اپنے اعلی حوصلہ افزائی اور ایمان کے ساتھ اپنے بچوں کی اس انداز میں پرورش کی اسے محفوظ کیا جانا چاہئے۔آخر میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ کے سائے میں کام کرنے والے ایسے لوگوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جو شہدا اور مجاہدین کی مجاہدت اور کی برکت سے اسلامی جمہوریہ کے زیر سایہ سلامتی اور آزادی کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں لیکن ان پاک شہدا کے مقاصد کے برخلاف فعالیت کر رہے ہیں۔ آپ نے کہا کہ ایسی کوششوں اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے شہداءکے راستے پر اور حق کی خاطر (ہمیں بھی) اپنی کوششوں، فعالیت اور کام کو دو برابر کرنے کی ضرورت ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular