Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سوئٹزرلینڈ کی عوام کا نقاب پر پابندی کے حق میں ووٹ

سوئٹزرلینڈ کے عوام نے ایک ریفرنڈم میں اکاون فیصد ووٹوں سے عوامی مقامات پر چہرہ چھپانے والے حجاب پر پابندی لگائے جانے کی حمایت کی ہے۔
ریفرنڈم کے سرکاری نتائج کے مطابق چہرہ چھپانے والے حجاب پر پابندی کی صرف اکاون اعشاریہ دو فیصد لوگوں نے حمایت کی ہے۔ اس ریفرنڈم کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک پہننے جیسے موقعوں کو چھوڑ کر، برقع یا نقاب جیسے چہرہ چھپانے والے حجاب پر پابندی ہوگی۔
فرانس نے سن دو ہزار گيارہ میں ایک قانون منظور کر کے چہرے کے حجاب پر پابندی لگائی تھی اور اس کے بعد ڈینمارک، آسٹریا، ہالینڈ اور بلغارستان جیسے ممالک نے بھی اسی طرح کے قوانین منظور کیے تھے۔ حالیہ برسوں میں یورپی ملکوں نے اسلاموفوبیا کی پالیسی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ حال ہی میں فرانس کے اراکین پارلیمنٹ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کی رو سے اس ملک کی حکومت کو مدارس اور مذہبی مقامات کو بند کرنے اور نام نہاد انتہا پسندانہ تقریروں کو روکنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular