
ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی۔ سعودی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ کابینہ نے سعودی عرب میں فلسطینی کاز کی مرکزیت کی توثیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ دو ریاستی حل کے ذریعے پرامن بقائے باہمی کے اصول کو قبول کرکے ہی پائیدار امن حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کابینہ نے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی مذمت کی اور دو ریاستی حل کو خطے کے مستقل امن کی بنیاد قرار دیا۔
واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور اہلیان غزہ کو دوسرے ملکوں میں بسایا جائے گا۔


































