
سعودی عرب میں علماء اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ سعودی عرب کے الشرقیہ صوبے کے شہر قطیف میں شیعہ مسلمانوں اور علماء کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چند روز کے دوران آل سعود کے عناصر نے قطیف میں کئی رہائشی مکانوں کو مسمار کر کے 34 علماء اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
صوبہ الشرقیہ کے شیعہ علاقوں پر سعودی افواج اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔ اس علاقے پر سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔


































