Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب سے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری

سعودی عرب نے مختلف شہروں میں کام کرنیوالے 1500 پاکستانیوں کے ویزوں میں توسیع دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے باعث ان کے ویزوں کی مدت ختم ہو گئی۔ اب سعودی پولیس نے ویزوں کی مدت ختم ہونے کو جواز بنا انہیں ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ 15 سو پاکستان سعودی ایئرپورٹ پر قائم ڈیپورٹیشن سینٹر میں موجود ہیں جن کے پاس واپسی کا کرایہ تک موجود نہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں اپنا سامان اٹھانے کی بھی مہلت نہیں دی بلکہ جس حالت اور کپڑوں میں وہ گرفتار ہوئے ہیں انہیں میں لاکر ایئرپورٹ پر پھینک دیا گیا ہے اور انہیں ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔ دوسری جانب پاکستانی حکومت نے سول ایوی ایشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے راہ حل نکالا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانیز کی مدد سے پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں پر غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کا الزام عائد کرکے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سینٹر میں موجود ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ڈی پورٹ ہونیوالے پاکستانیوں کی واپسی کے اخراجات کون ادا کرے گا جبکہ وہ خود تو بے سروسامانی کی حالت میں ہیں؟ تو زلفی بخاری نے کہا کہ اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے وزارتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے، بہت جلد انہیں وطن واپس لے آئیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular