Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حملے نہ رکے تو امن مذاکرات متأثر ہوسکتے ہیں، افغان صدر

کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہ سرکاری تنصیبات اور عوام پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اگر یہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو امن کا عمل متأثر ہو سکتا ہے۔ بیان کے مطابق صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو افغان عوام کے خلاف ناجائز جنگ سے دستبردار ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عام شہریوں اور سرکاری تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں سے امن کا عمل متاثر ہوگا اور لوگوں کی امیدیں ٹوٹ جائیں گی۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں افغان پارلیمنٹ کے رکن خان محمد وردک بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular