Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جو بائیڈن کا سعودیہ سے تعلقات پر نظرثانی کااعلان

جمال خاشقجی کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے تھے، امریکی صدارتی امیدوار کا جمال خاشقجی کے قاتل بن سلمان سے اظہار برات
 یمن جنگ میں حمایت سے ہاتھ کھینچ لوں گا،اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امریکا اسلحہ کی فروخت یا تیل خریدنے کیلئے اقدار کو داو ¿ پر نہیں لگائے گا،جوبائیڈن
واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ امریکا کے تعلقات میں نظر ثانی کروں گا،بائیڈن نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے دوسری برسی پر جاری اس پیغام کی حمایت کا اعلان جس میں بن سلمان کو قتل کا ذمہ دارٹہرایا گیاہے، بائیڈن نے کہاکہ دو سال پہلے سعودی کارکنوں نے مبینہ طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ناراض، صحافی، اور امریکی رہائشی جمال خاشقجی کو قتل کر کے ان کی لاش ٹکڑے ٹکڑے کردی، ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے تھے،آج، میں بہت سارے بہادر سعودی خواتین اور مرد، کارکنوں، صحافیوں کے ساتھ ہوں جو خاشقجی کی موت پر سوگوار ہیں اور دنیا میں ہر جگہ کے لوگوں کی عالمی حقوق کو آزادی کے ساتھ استعمال کرنے کی اپیل کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ صدر بنے تو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیں گے اور یمن کی جنگ میں امریکی حمایت سے ہاتھ کھینچ لوں گا،اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امریکا اسلحہ کی فروخت یا تیل خریدنے کے لئے اپنی اقدار کو داو ¿ پر نہیں لگائے گا،جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے لئے وابستگی امریکا کی ترجیح ہوگی یہاں تک کہ ہمارے قریبی سیکیورٹی شراکت دارکے ساتھ بھی، بائیڈن نے کہا کہ وہ دنیا بھر کے سرگرم کارکنوں، سیاسی مخالفین اور صحافیوں کے حق کا دفاع کریں گے تاکہ وہ ظلم و ستم اور تشدد کے خوف کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرسکیں،جمال کی موت رائیگاں نہیں ہوگی، اور ہم ان کی یادوں پر پابند ہیں کہ انصاف اورآزاد دنیا کے لئے مزید جدوجہد کریں

مزید پڑھیے

Most Popular