Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جاپان میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام کے لیے وزیر تنہائی کا تقرر

جاپان میں خودکشی کی شرح میں اضافے سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت ‘وزیر برائے تنہائی’ تعینات کردیا گیا۔ انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے تنہائی ٹیٹسوشی ساکاموٹو کو حکومتی پالیسیوں کے ذریعے شہریوں میں تنہائی اور لوگوں کے درمیان الگ تھلگ رہنے میں کمی لانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔
ٹیٹسوشی ساکاموٹو کے پاس پہلے جاپان میں شرح پیدائش میں کمی سے نمٹنے کا چارج بھی ہے۔
خیال رہے کہ جاپان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ معمر افراد پر مشتمل ہے اور وہاں بچوں کی شرح پیدائش بہت کم ہے۔ قبل ازیں جاپان کے وزیراعظم یوشیہدے سوگا نے ٹیٹسوشی ساکاموٹو کو بتایا تھا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کی زیادہ تعداد تنہائی کا شکار ہے اور خودکشی کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
درحقیقت، عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران جاپان میں 11 سالوں میں پہلی مرتبہ خودکشی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اکتوبر 2020 میں جاپان میں خودکشی سے 2 ہزار 153 اموات ہوئیں جبکہ کورونا وائرس سے ایک ہزار 765 اموات ہوئیں۔
جاپان ٹائمز نے پولیس کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ 2020 میں مجموعی طور پر 20 ہزار 919 نے خودکشی کی جن کی تعداد میں 2019 کے مقابلے میں 750 کا اضافہ ہوا تھا۔
جاپان میں قدیم زمانے سے ہی خودکشی کو شرمندگی یا توہین سے بچنے کے ایک طریقہ کار کے طورپر اپنایا جاتا رہا ہے۔
کئی سالوں سے نفسیاتی مدد لینے کو بُرا سمجھا جاتا ہے اور جاپان میں خودکشی کی شرح ’جی 7‘ ممالک میں خوفناک حد تک زیادہ ہے۔ تاہم 2003 میں جب جاپان میں خودکشی کے 34 ہزار427 واقعات سامنے آئے تو ملکی پالیسی سازوں نے خودکشی کے تدارک کے حوالے سے ایک جامع پروگرام تیار کیا، جسے 2007 میں جاری کیا گیا۔
اس پروگرام کے تحت حکومت اور کارپوریٹ مشترکہ طور پر ایسے افراد اور گروپ کی نشاندہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کے خودکشی کے خدشات زیادہ ہیں۔
وہ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنے کے علاوہ انہیں مشاورت بھی فراہم کرتے ہیں، لیکن ان تمام کوششوں کے باوجود بھی خودکشی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular