
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہےکہ بڑھتے ہوئے بین الاقوامی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہو گی۔ یرغمالیوں کی واپسی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔ ہم یہ اپنے دشمنوں اور دوستوں دونوں سے کہتے ہیں کہ جب تک ہم ان کو شکست نہیں دیتے جنگ جاری رکھیں گے۔


































