Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

بیرونی طاقتوں کے دعووں اور وعدوں پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جا سکتا( ولی امر مسلمین)

 ایران پر پابندیاں تلخ حقیقت اور ایرانی عوام کے خلاف امریکا اور یورپی ملکوں کا گھناو ¿نا جرم ہے،تین سال سے اس گھناو ¿نے جرم میں شدت پیدا ہوگئی ہے
 یاد رکھنا چاہیے کہ حالات میں بہتری باہر سے نہیں آئے گی ،خطے میں سب سے زیادہ مداخلت کرنے والے ایران سے کہہ رہے ہیں خطے میں مداخلت نہ کرے
تہران(نیوزڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے خلاف پابندیوں کو ایک تلخ حقیقت اور ایرانی عوام کے خلاف امریکا اور یورپی ملکوں کا گھناو ¿نا جرم قر ار دیا، مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں اور سپریم اکنامک کونسل کے دیگر ارکان سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ ایرانی عوام کے خلاف یہ گھناو ¿نا جرم برسوں سے انجام دیا جا رہا ہے لیکن موجودہ امریکی انتظامیہ کے دور میں پچھلے تین برس کے دوران اس میں مزید شدت پیدا ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پابندیاں ختم کرنے کے دو طریقے ہیں یا انہیں بے اثر کرکے ان پر قابوپالیا جائے یا پھر پابندیاں ہٹالی جائیں، ہم نے پابندیاں ختم کرانے کا راستہ اختیار کیا کئی سال مذاکرات کئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ولی امر مسلمین نے پابندیوں پر غلبہ پانے اور انہیں غیر موثر بنانے کے دوسرے طریقہ کار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں سختیاں اور مشکلات ضرور پیش آئیں گی لیکن محنت، جدت عمل اور مشکلات کے مقابلے میں سینہ سپر ہوکر پابندیوں پر غلبہ پایا جا سکتا ہے، جب فریق مقابل پاپندیوں کو بے اثر ہوتا دیکھے گا تو بتدریج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوجائے گا،انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ حالات میں بہتری باہر سے نہیں آئے گی اور بیرونی طاقتوں کے دعووں اور وعدوں پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ،امریکا کی صورتحال واضح نہیں جبکہ یورپی ممالک نے مستقل ایران مخالف موقف اختیار کررکھا ہے،انہوں نے تین یورپی ملکوں کی تازہ ہرزہ سرائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ خطے کے معاملات میں سب سے زیادہ اور بے جا مداخلت کرنے والے ممالک ایران سے کہہ رہے ہیں کہ خطے میں مداخلت نہ کرے، برطانیہ اور فرانس تباہ کن ایٹمی میزائلوں سے لیس ہیں جبکہ جرمنی بھی اسی راستے پر گامزن ہے لیکن ایران سے کہا جا رہا ہے کہ وہ میزائل نہ بنائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular