Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 100 دن مکمل، اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

بھارتی کسانوں کے احتجاج کو سو دن مکمل ہو گئے، ملک کی مصروف ترین شاہراہیں بند کر دی جائیں گی، دلی کے دھرنوں میں مستقل رہنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔
ذرعی قوانین کیخلاف کسانوں نے احتجاج کے سو روز مکمل کر لیے، مودی سرکار نے کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلی کے دھرنوں میں مظاہرین کیلئے پانی کی سپلائی روکنے کا عمل شروع کر رکھا ہے، کاشکاروں نے اپنے واٹرپمپ لگا لئے۔ کسان رہنما راکیش نے کہا ہے لڑائی لمبی چلے گی، سرکار سے بات چیت کا کوئی امکان نہیں۔
مودی سرکار پر کسانوں کا غصہ بجا ہے، انہیں سردی ، گرمی ، اور بارشوں میں رکھا گیا۔ مظاہرین نے دھرنوں میں مستقل رہنے کے لیے تیاریاں کر لیں۔ سنگھو بارڈر پر لکڑی کی جگہ لوہے کے راڈ لگانے شروع کر دیئے، گرمی سے بچنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، پنکھے اور اے سی لگائے جا رہے ہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بڑی کمپنیاں سب کچھ کھا جائیں گی، بھارت میں اناج کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular