Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت کو بڑی سفارتی شکست، سلامتی کونسل کی دو اہم کمیٹیوں کی سربراہی نہ لے سکا

بھارت کو بڑی سفارتی شکست، سلامتی کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی، پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے،، رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ بھارت القاعدہ، داعش پر پابندیوں، افغان امور، ایٹمی عدم پھیلائو سے متعلق سلامتی کونسل کی کمیٹی نمبر 1267 اور 1540 کاسربراہ بننا چاہتا تھا تاہم رکن ممالک نے بھارت کی ایک نہ چلنے دی اوربھارت سلامتی کونسل کے 15 ارکان کی حمایت لینے میں ناکام رہا۔
دونوں کمیٹیوں کے رکن ممالک کا کہنا تھا کہ بھارت کمیٹی کو اپنے مکروہ عزائم کے لیے استعمال کرسکتا تھا، بھارت یہ عہدہ حاصل کرکے پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے، بھارت ایٹمی عدم پھیلائو سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے مناسب ملک نہیں۔
ارکان کا موقف تھا کہ بھارت کے سربراہ بننے سے افغان امن عمل پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، حال ہی میں پاکستان نے ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کو بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular