Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت: نئی دلی میں کسانوں کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل، اہم شاہراہیں بند

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ملک بھر سے آئے کسانوں کی زرعی پالیسی کیخلاف احتجاجی تحریک جاری ہے۔ شاہراہیں تاحال بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نئی دلی میں زرعی پالیسی کے خلاف کسان گزشتہ ماہ سے سراپا احتجاج ہیں، کسانوں کے دھرنے کے باعث شاہراہیں بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے خود ساختہ مذاکرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں انہوں نے من پسند کسان رہنماؤں سے بات چیت کی۔
مودی کسانوں کے مطالبات پر بات کرنے کے بجائے خود ساختہ مذاکرے میں زرعی پالیسی کے گن گاتے رہے۔ مودی نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے اب تک حکومت اور کسانوں میں مذاکرات کے 6 دور ناکام ہوچکے ہیں۔ ڈی جی پولیس منوج یادیو کےمطابق موسم کی شدت اور ہارٹ اٹیک کے باعث گزشتہ ہفتے 25 کسان ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے ایک کسان نے خود کشی کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular