Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت میں کسانوں کی تحریک مزید تیز، تاجر بھی شامل، کئی مظاہرین گرفتار

بھارت میں تاجر بھی کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے، ریلوے اسٹیشنز اور ڈی سی دفاتر کے باہر مشترکہ احتجاج کیا، کسان تحریک کیلئے میڈیا اسٹریٹجی بنانے والی دیشا روی نے کہا ہے کہ عوام کو انتہا پسند سرکار کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، مودی حکومت نے سنگھو بارڈر پر ٹھکانے بنانے والے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارت میں کسانوں کی تحریک مزید تیز، تاجر بھی شامل ہوگئے، ٹریڈرز نے ریلوے اسٹیشنز اور ڈی سی دفاتر کے باہرمشترکہ احتجاج کیا، سنگھو بارڈر پر عارضی ٹھکانے بنانا مودی سرکار کی طبیعت پر ناگوار گزرا، مظاہرین کے خلاف مقدمے درج کر کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کسان تحریک کے لیے ٹول کٹ مرتب کرنے والی دیشا روی نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پہلے بیان میں کہا کہ انہوں ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ انہیں جیل بھیجا جاتا۔ بھارتی عوام کو انتہا پسند سرکار کے خلاف باہر نکلنا ہو گا ورنہ سماج تباہ ہو جائے گا۔ بھارتی میڈیا ریٹنگ کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا دیتا ہے۔
کاشتکار رہنما راجندر سنگھ نے کہا ہے کہ کسان تحریک کا چرچا عالمی سطح پر ہو چکا ہے، صرف بھارت ہی نہیں امریکا سمیت کئی ممالک کے کاشت کاروں کے مستقبل کو خطرہ ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر پوری دنیا میں ہی زراعت کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے لیکن دنیا بھر کے کسان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular