Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت میں کسانوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری، برمنگھم میں بھی بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 19 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ آج سارے ملک میں بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار سے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔ دلی سے امرتسر آنے والی بارات میں بھی مودی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
بھارتی کسان سارے ملک میں بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، متعدد ریاستوں میں اہم شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا۔ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال بھی کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، دلی سے امرتسر آنے والی بارات کے باراتیوں نے بھی کسانوں کے حق میں اور مودی کے خلاف پوسٹر اور پلے کاث اٹھا لیے۔ دلہے کا کہنا تھا وہ بھی کسان فیملی سے ہے اور اس مظاہرے کا ساتھ دینا فرض سمجھتے ہیں۔
ادھر برمنگھم میں ہزاروں افراد نے بھارتی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کیا، مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے، خالصتان کے جھنڈے بھی لہرائے۔ واشنگٹن میں بھی سکھ کمیونٹی نے احتجاج کیا۔
مظاہرین سینکڑوں گاڑیوں میں ریلی کی صورت میں بھارتی سفارتخانے کے باہر پہنچے اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کا احترام کروانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

مزید پڑھیے

Most Popular