Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

بھارت میں نئے زراعتی قوانین کے خلاف احتجاج

بھارت میں تین نئے زراعتی قوانین کے خلاف پنجاب، ہریانہ سمیت متعدد ریاستوں کے ہزاروں کسانوں کا احتجاج دہلی کی سرحدوں پر آج چوتھے دن بھی جاری ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور اتراکھنڈ کے ہزاروں کسانوں نے دہلی کے ٹکری بارڈر اور سندھو سرحد کو مکمل طور پر جام کردیا ہے۔ تین دنوں کی تعطیل کے بعد آج دفاتر اور کاروباری اداروں کے کھلنے سے ٹریفک کا مسئلہ مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ کسان تنظیموں نے آج احتجاج کے چوتھے روز ایک بار پھر واضح کیا کہ وہ نئے زراعتی قوانین کے خاتمے، کم سے کم سپورٹ قیمت کی بحالی، بجلی کے آرڈیننس اور پرالی چلانے پر جرمانے پر بات چیت کرنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔ دریں اثناء نریندر مودی نے بنارس الٰہ آباد نیشنل ہائی وے پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں دعوی کیا کہ کسانوں کو اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ گمراہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ مشتعل کسانوں سے بات کرکے ان کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے اور بات چیت کے لئے کوئی شرط نہیں ہے اور نہ ہی اس کے ذہن میں کوئی تعصب ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، زراعت اور کسان بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے بار بار کہا ہے کہ مشتعل کسانوں کی پریشانیوں کو بغیر کسی تعصب یا شرط کے سنا جائے گا اور ان پر کھلے ذہن سے غور کیا جائے گا۔ دوسری طرف وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے وزیر داخلہ امت شاہ سے بات چیت کی۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان کسانوں کی تحریک کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے تاہم اس بات چیت کی تفصیلات نہیں مل سکیں۔ ادھر آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی نے نئے زراعتی قوانین کو واپس لینے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular