Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارت اور چین کے سرحدی تنازع پر مذاکرات ناکام

بیجنگ: بھارت اور چین کے درمیان سرحدوں پر 17 ماہ سے جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی جانب سے لداخ کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور متنازع علاقے کو اپنا حصہ قرار دینے کے بعد سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔سرحدوں پر کشیدگی کے خاتمے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے 17 ماہ سے دونوں ممالک کے افواج کے درمیان مذاکرات جاری تھے جو بے نتیجہ ثابت ہوئے اور دوسرے برس بھی منجمد کردینے والی سخت سردی میں دونوں افواج کو سرحدوں پر ڈیوٹی دینا ہوگی چین اور بھارت کے فوجی کمانڈرز نے مذاکرات میں ناکامی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے لیے قابل قبول تجاویز پر اتفاق نہیں ہوسکنے کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔ چینی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج غیرمعقول اور غیر حقیقت پسندانہ مطالبات پر بضد ہے اور مذاکرات میں جان بوجھ کر مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے دونوں افواج کے کمانڈروں نے گزشتہ روز ہی لداخ کے علاقے میں چینی سرحد پر دو ماہ کے وقفے کے بعد مذاکرات کے لیے ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular