Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بانی پاکستان کے 145 ویں یوم پیدائش پر اس سال بھی گوگل کا ڈوڈل جاری نہیں ہوا

انٹرنیٹ کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل ہر اہم موقع پر ڈوڈل جاری کرکے جہاں شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، وہیں گوگل اہم دنوں پر بھی خصوصی ڈوڈل جاری کرکے عوام کی خوشیوں کو دوبالا کرتا ہے۔ تاہم ڈوڈل نے بانی پاکستان کے 145 ویں یوم پیدائش پر بھی ان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ گوگل نے آج تک بابائے قوم کا ڈوڈل جاری نہیں کیا۔ گوگل پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی سے ڈوڈل جاری کر رہا ہے اور انہوں نے حال ہی میں ناول و ڈراما نگار و لکھاری بانو قدسیہ کا بھی 28 نومبر کو ڈوڈل جاری کیا تھا۔ تاہم گوگل نے آج تک بانی پاکستان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا اور نہ ہی گوگل نے آج تک علامہ اقبال کا ڈوڈل جاری کیا ہے۔
گوگل کے ڈوڈل ریکارڈ کے مطابق 2010 سے لے کر اب تک پاکستان میں صرف 63 ڈوڈل جاری کیے جا چکے ہیں، جن میں عبدالستار ایدھی، استاد نصرت فتح علی خان، مہدی حسین، اقبال بانو، نازیہ حسن۔ نور جہاں، کرکٹر محمد حنیف، وحید مراد اور سعادت حسن منٹو سمیت دیگر شخصیات کے ڈوڈل شامل ہیں۔ تاہم حیران کن طور پر گوگل نے آج تک بانی پاکستان کا ڈوڈل جاری نہیں کیا اور نہ ہی پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال کا ڈوڈل جاری کیا ہے۔ گوگل نے دیگر اہم سیاستدانوں کے ڈوڈل بھی جاری نہیں کیے، یہاں تک کہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کا ڈوڈل بھی جاری نہیں کیا۔ گوگل نے جہاں ایک دہائی میں پاکستانی شخصیات، دنوں، فیسٹیولز اور دیگر مواقع پر محض 63 ڈوڈل جاری کیے ہیں، وہیں اس نے پڑوسی ملک بھارت کے لیے 242 ڈوڈل جاری کیے۔
گوگل ماضی میں موہن داس کرم چند گاندھی کا ڈوڈل بھی جاری کر چکا ہے، جب کہ وہاں کے دیگر اہم سیاستدانوں کے ڈوڈل بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ گوگل نے بھارت میں ایک دہائی کے دوران 242 سے زائد ڈوڈل جاری کیے ہیں۔ گوگل نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا کے ممالک کے لیے وہاں کے دنوں کی مناسبت سے ڈوڈل جاری کرتا ہے۔ ڈوڈل کے ذریعے گوگل ہر ملک کی اہم شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ گوگل نے ڈوڈل جاری کرنے کا آغاز 2 دہائیاں قبل ہی شروع کیا تھا جب کہ گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اسے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن اور انٹرنیٹ کمپنی کا اعزاز حاصل ہے۔ یوٹیوب اور جی میل بھی گوگل کا ہی حصہ ہیں، علاوہ ازیں کئی دیگر انٹرنیٹ منصوبے بھی گوگل کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular