Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بائیڈن کی دھمکی پر روس نے امریکا سے سفیر واپس بلا لیا

امریکی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے خلاف صدر بائیڈن کے بیان کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے اس امریکی انٹیلی جینس رپورٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ کہا تھا، جس میں روس اور ایران پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے روس کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اناتولی اینتونوو کو روس امریکا تعلقات کے مستقبل سے متعلق مشاورت کے لیے ماسکو طلب کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular