Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستانی کارکردگی کی تعریف، جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی گرے لسٹ کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے اسے جون تک مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کارکردگی بلیک لسٹ میں لے جانے والی نہیں، تاہم پاکستان کے لیے اہم ہے کہ وہ مزید کارکردگی دکھائے۔
اجلاس کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مسلسل کارکردگی دکھائی ہے، اس کے ایکشن پلان کو سب نے سراہا ہے۔ پاکستان اپریل کے اجلاس میں زیر غور نہیں آئے گا، مزید کارکردگی جون میں دیکھی جائے گی۔
پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری رہے، انڈٰین صحافیوں نے پہلے تین سوال صرف پاکستان کے بارے میں پوچھے۔ فیٹف صدر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ میں کتنی سزائیں ہوئیں اور کتنی نہیں ہوئیں، یہ اہم نہی ہے۔ اہم یہ ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کی سزاؤں کے لیے قانون سازی بہتر کی ہے۔
ڈاکٹر مارکس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 27 میں سے 24 اہداف پر عمل درآمد کرکے دکھایا ہے، تاہم پاکستان نے 3 اہداف پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر کیا۔ پاکستان مانیٹرنگ میں رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کے نئے قوانین سابقہ کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہیں۔ عالمی ادارہ ورچوئل اثاثہ جات کی پڑتال بھی شروع کر رہا ہے۔ کچھ ملکوں سے نئے اسٹنیڈرز کو اپنانے میں چینلجز ہیں۔
مارکس پلیئر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان اہداف پر جلدی عمل درآمد کرے۔ یہ خوش آئند ہے کہ پاکستانی اداروں نے دہشت گردوں کی فنڈنگ کی نشان دہی کی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے مربوط حکمت عملی سے کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے بہترین کام کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیرر فنانس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ایکشن بھی لیا۔ پاکستان نے لسٹڈ افراد اور ان کے اداروں کے اثاثوں کو منتقل ہونے سے روکا۔ پاکستان نے ان اثاثوں کو اپنی تحویل میں بھی لیا۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تمام ایکشن پلان پر ایک جامع لائحہ عمل اپنایا۔ 27 میں سے 24 پوائنٹس کے حوالے سے زبردست کام کیا۔ ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس جون 2021ء میں ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular