امریکی دباوَ کے مقابل ایرانی حکومت اور قوم نے استقامت کا مظاہرہ کیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر نے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباوَ ڈالنے کی ٹرمپ کی پالیسیوں کوناکام قرار دے دیا ہے،امریکی چینل سے گفتگو میں الہان عمر نے امریکی دباوَ کے مقابل ایرانی حکومت اور قوم کی استقامت کا ذکر کیا اور کہا کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباوَ ڈالنے کی ٹرمپ کی پالیسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکاکی پالیسیاں المناک رہیں جن سے عالمی سطح پر امریکا کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ،واضح رہے کہ ٹرمپ نے اس بات کا بھی یقین دلایا تھا کہ وہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباوَ ڈال کر ایران کو مذاکرات کرنے اور نیا معاہدہ طے کرنے پر مجبور کر دیں گے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران کے مقابلے میں ٹرمپ پالیسی ناکام ہوگئی، امریکی رکن
ایران کے مقابلے میں ٹرمپ پالیسی ناکام ہوگئی، امریکی رکن
-
Ilyas - دسمبر 24, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































