
حماس اور ہمارے ساتھ ساتھ پوری فلسطینی قوم اسلامی انقلاب کی کامیابی کے موقع پر آپ کی خوشیوں میں خوش ہے،آیت اللہ خامنہ ای کے نام تہنیتی خط
حماس نے ایرانی موقف میں توسیع اور فلسطینی امنگوں کو لاحق خطرات کے مقابلے میں فلسطینیوں اور ان کے مزاحمتی محاذ کی کھلی حمایت پر نگاہیں لگا رکھی ہیں
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ایران کی فلسطینی قوم کیلئے ٹھوس حمایت نے ان کی امنگوں کو زندہ رکھا ہے ،انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کے نام تہنیتی خط میں اسماعیل ہنیہ نے لکھاکہ حماس اور ہمارے ساتھ ساتھ پوری فلسطینی قوم اسلامی انقلاب کی کامیابی کے موقع پر آپ کی خوشیوں میں خوش ہے جبکہ ہم فلسطینی قوم، ان کی منصفانہ امنگوں، مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے دلیر و دفاعی مزاحمتی محاذ کے حوالے سے مسلسل و باوقار حمایت پر مبنی آپ کے موقف پر آپ کے شکرگزار ہیں،اسماعیل ہنیہ نے لکھا کہ حماس نے ایرانی موقف میں توسیع، فلسطینی فتح میں فعال کردار کی ادائیگی کے تسلسل اور فلسطینی امنگوں کو لاحق خطرات کے مقابلے میں فلسطینیوں اور ان کے مزاحمتی محاذ کی کھلی حمایت پر نگاہیں لگا رکھی ہیں


































