ایران میں القاعدہ لیڈر کی ہلاکت کا دعویٰ جھوٹا ہے ،ایرانی وزارت خارجہ
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے رواں برس اگست میں القاعدہ کے رہنما عبداللہ احمد عرف المصری کی دارالحکومت تہران میں ہلاکت کی تردید کردی، وزارت خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اور تل ابیب میڈیا کو غلط خبریں جاری کر کے ایران کا ایسے گروپوں کے ساتھ تعلق جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ خطے میں القاعدہ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کی مجرمانہ کارروائیوں کی ذمہ داری لینے سے بچ سکیں،امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھاکہ عبداللہ احمد عبداللہ کو تہران میں ایک اسرائیلی ایجنٹ نے امریکا کی درخواست پر گولی مار دی تھی،اس پر 1988 میں افریقہ میں امریکی سفارتخانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا، ایران کا کہنا ہے کہ ملک میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کوئی دہشت گرد موجود نہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران کا القاعدہ سے تعلق جوڑنے کا منصوبہ پھر ناکام
ایران کا القاعدہ سے تعلق جوڑنے کا منصوبہ پھر ناکام
-
Ilyas - نومبر 19, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 7
- 0 minute read


































