بھارت نے کچھ نہیں کیا،ہم پابندیاں اٹھنے کے منتظر تھے ،ایرانی حکام
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے گیس فیلڈ منصوبے پر کام کرنے والی بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیا، منصوبہ مقامی ایرانی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے،ایرانی حکام کے مطابق متعدد بار پراجیکٹ پر مذاکرات کیلئے بھارت کو دعوت دی گئی تاہم انہوں نے کچھ نہ کیا، گزشتہ سال انہیں اس حوالے سے الٹی میٹم بھی دیا گیا تھا ،حکام کے مطابق وہ صرف پابندیاں اٹھنے کے منتظر تھے، خلیج فارس کے قریب فرزاد میں گیس کی دریافت 2008 میں تین انڈین کمپنیوں نے کی تھی،ایرانی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ تھا کہ فرزاد گیس کا پہلا مرحلہ 2 ارب ڈالر کا ہے جس پر مستقبل قریب میں دستخط کیے جائیں گے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران میں گیس منصوبے سے بھی بھارت کی چھٹی
ایران میں گیس منصوبے سے بھی بھارت کی چھٹی
-
Ilyas - اکتوبر 29, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































