
ایران نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹھوس ایندھن سے چلنے والے ذوالجناح سیٹلائیٹ کا کامیاب تجربہ کیا۔ وزارت دفاع میں ایئرو اسپیس شعبے کے ترجمان مہندس حسینی کا کہنا تھا کہ ذوالجناح تحقیقاتی سیٹلائیٹ کی لانچنگ، پیشرفتہ ٹیکنالوجی کے ساتھ انجام پائی اور اس میں ٹھوس ایندھن والے طاقتور انجن کا پہلی بار استعمال کیا گیا۔
انہوں نے ایام اللہ عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران کے نیشنل ٹی وی چینل 4 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی وزارت دفاع کے ماہرین کی کوششوں سے ٹھوس ایندھن کے انجن سے کام کرنے والے سیٹلائیٹ ذوالجناح کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائیٹ کی یہ لانچنگ تین مرحلوں پر مبنی تھی جس میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں ٹھوس ایندھن کا استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھوس ایندھن کی وجہ سے اس سیٹلائیٹ میں 220 کلو وزن اٹھانے کی توانائی پیدا ہوگئی جبکہ مدار میں یہ 500 کلومیٹر کی جگہ لے گا۔


































