Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے دو روزہ سرکاری دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورۂ قطر میں احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کی تربیت کے معیار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی امیر قطر سمیت ڈپٹی وزیراعظم، وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی ، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں کے دوران علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ قطری قیادت کی جانب سے باہمی اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اورتعلقات پر اطمینان کا اظہار سمیت دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینےکی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular