Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور، نائب صدر کی مخالفت

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے کی حمایت کردی اور نائب صدر کے انکار کے باوجود صدر کے مواخذے کا بل منظور ہوگیا ہے۔ امریکی صدر کو 25ویں ترمیم کے تحت ہٹانے کی حمایت میں 223 اور مخالفت میں 205 ووٹ ملے۔ 25ویں ترمیم کے تحت نائب صدر کو ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے لیے کہا جائے گا۔ ووٹنگ سے قبل ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن کے متعدد رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا تھا وہ مواخذے کی حمایت کریں گے۔ سابق نائب صدر ڈیک چینی کی بیٹی اور ریپبلکن رہنما لینسی چینی نے بھی 25 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا عندیہ دیا تھا۔ قبل ازیں امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کےتحت عہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا کیا تھا۔
مائیک پنس نے کہا کہ امریکی صدر کو ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔ 25ویں آئینی ترمیم کا استعمال ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ امریکہ کے نائب صدر نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ 25ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سے مطابقت رکھتی ہے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم سے مجھے بالکل خطرہ نہیں یہ بائیڈن کےخلاف استعمال ہوگی۔ خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کہا تھا کہ اگر نائب صدر مائیک پینس ترمیم کی اطلاق کی درخواست پر راضی نہیں ہوتے تو ہم ایوان میں مواخذے سے متعلق قانون سازی کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔ امریکہ میں صدر کو 25ویں آئینی ترمیم سے جسمانی اور دماغی بیماری کے بعد عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس کیلئے کابینہ کے اکثریت رہنماؤں کے علاوہ نائب صدر مائیک پینس کی حمایت درکار ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular