Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا: پورٹ لینڈ میں پولیس تشدد اور نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے 100 روز

امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس کے تشدد اور نسل پرستی کے خلاف مسلسل احتجاج کے 100ویں روز بھی سینکڑوں افراد نے ریلیاں نکالیں اور مارچ کیا۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ میں احتجاج پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا اور تاحال جاری ہے اور ختم ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بغیر اجازت کے ہونے والے احتجاج کوروکا جارہا ہے، گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں لیکن تعداد واضح نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شہری زخمی ہوا ہے، جن کے جوتوں کومظاہرین کی جانب سے لگائے گئے آگ نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا جبکہ پولیس افسران پر بھی فائربم اچھالے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مظاہرین کی بڑی تعداد شہر کے مرکزی پارک میں جمع ہوئی تھی جہاں تحفظ کے لیے لکڑی بھی رکھی ہوئی تھی۔ خیال رہے کہ رواں برس مئی میں مینی پولس میں جارج فلائیڈ کو پولیس کی حراست میں تشدد کے باعث ہلاکت کے بعد پورٹ لینڈ میں احتجاج شروع ہوا تھا۔
پورٹ لینڈ میں احتجاج کے 100 ویں روز مظاہرین نے سڑکوں پراحتجاج جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیا اور کہا کہ احتجاج جاری رہے گا۔ سیاہ فام نوجوان شہری کا کہنا تھا کہ میں 100 میں سے 70 دنوں تک احتجاج میں شریک رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ مقامی پولیس کے بجٹ میں واضح کمی آئے اوران پیسوں کو کمیونٹی کی دیگر ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج مزید کچھ عرصے تک جاری رہے گا اور میرے خیال میں انتخاب تک ہوگا اور اس وقت تک ختم ہوتا نظر نہیں آرہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پورٹ لینڈ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کا کارواں شہر کے مضافات میں ایک مال کے پاس جمع ہوا اور پورٹ لینڈ کے مرکز کی جانب رواں ہوا لیکن جب مظاہرین نے مختلف سڑکوں اور پلوں میں کھڑے ہو کر انہیں روکنے کی کوشش کی تو تصادم ہوا۔ واقعے کی ویڈیو میں دونوں فریقین کے درمیان تصادم اور ٹرمپ کے حامیوں کو پیلٹس فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جبکہ مظاہرین ان کی طرف مختلف اشیا اچھال رہے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کو پولیس کے ہاتھوں رواں برس مئی میں مینی پولس میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت سمیت دیگر واقعات پر خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں نسلی امتیاز کے خلاف بھرپور تحریک شروع ہوئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular