Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ سے تجاوز

امریکا میں عالمی وبا کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی یاد میں تقریب کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، صدر جوبائیڈن کورونا سے مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب سے خطاب کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر، ان کی اہلیہ اور نائب صدر کمالا ہیرس مرنے والوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 11 کروڑ 19 لاکھ 96 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 27 لاکھ 78 ہزار 165 اموات بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ صرف امریکا میں 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دوسرا نمبر برازیل کا ہے جہاں 2 لاکھ 46 ہزار 560 اور بھارت میں اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 418 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular