Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا: فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست لوئیزیانا میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست لوئیزیانا (Louisiana ) کے ایک شاپنگ مال میں رونما ہوا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔
ابھی تک حملہ آور یا حملہ آوروں کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے جس کی بناپر آئے ڈن اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کے مطالبات کے باوجود اسلحہ ساز کمپنیوں اور حکومت میں ان کی لابنگ کے نتیجے میں امریکی کانگریس کوئی موثر اقدام کرنے کی توانائی سے اب تک قاصر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular