
تل ابیب : صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ کرکے ہیک کرلیا گیا۔ صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ ہیکروں نے 24 گھنٹوں کے دوران موساد کی تنصیبات کو بیک وقت کئی مقامات پر نشانہ بنایا۔ صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی کے ادارے شاباک اور موساد کو خصوصی ٹارگٹ کیا گیا۔ صیہونی اخبار نے رپورٹ دی ہےکہ حالیہ چند ماہ کے دوران صیہونی ویب سائٹس پر ہیکروں کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں متعدد صیہونی بینک، اسپتال، بن گوریان ائیرپورٹ اور دیگر تنصیبات شامل ہیں۔


































