اسرائیل مغربی کنارے کے الحاق کے لیے باضابطہ منصوبے کے تحت مقبوضہ علاقے میں یہودیوں کی آباد کاری میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
یہودی آبادکاریاں گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس سے مذاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں
جنیوا:(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے متنبہ کیا کہ اسرائیل کی فلسطین کی سرزمین پر تعمیرات اور توسیع عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جس سے حالات مزید کشیدہ ہوجائیں گے ، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل مغربی کنارے کے الحاق کے لیے باضابطہ منصوبے کے تحت مقبوضہ علاقے میں یہودیوں کی واحد آباد کاری میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ، اسرائیل کے عزائم تشویشناک ہیں ، مغربی کنارے پر تعمیرات اور یہودی آبادکاریاں گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس سے مذاکرات کے ذریعے تنازعے کے حل کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وبائی صورت حال نے پہلے سے انتہائی سنگین صورت حال کو مزید خراب کردیا ہے ، پر تشدد کارروائیاں ، غزہ میں آزادانہ نقل و حمل پر پابندی، اشتعال انگیزی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں ، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات عالمی قوانین کے منافی ہیں جن سے متمول فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات مجروح ہوجاتے ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کے عزائم تشویشناک،حالات مزید کشیدہ ہوجائیں گے،اقوام متحدہ
اسرائیل کے عزائم تشویشناک،حالات مزید کشیدہ ہوجائیں گے،اقوام متحدہ
-
Ilyas - دسمبر 2, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































