مسئلہ فلسطین عرب امارات یا کسی دوسرے ملک کے ہاتھ میں نہیں،وزیرخارجہ
ابوظبی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ابراہیم کو ایک اہم تبدیلی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے قیام کیلئے طویل عرصے سے پیشرفت ہورہی تھی ، ٹرمپ انتظامیہ کی موجودگی سے قطع نظر اسرائیل سے معاہدے کو طے پانا ہی تھا، البتہ یہ سال یا اس سے زیادہ موخر ہو جاتا،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قرقاش کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ امارات یا کسی دوسرے ملک کے ہاتھ میں نہیں،امارات سمیت عرب ممالک کسی بھی سیاسی حل تک پہنچنے میں فلسطینیوں کی مدد کریں گے،انہوں نے ایک بار پھر ترکی سے مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے امور میں مداخلت سے گریز کرے ، ترکی اور ایران کے لیے امارات کا پیغام واضح ہے کہ عرب دنیا کا احترام کریں ، وہ آپ کا احترام کرے گی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل کیساتھ طویل عرصے سے رابطہ قائم تھا،عرب امارات
اسرائیل کیساتھ طویل عرصے سے رابطہ قائم تھا،عرب امارات
-
Ilyas - دسمبر 2, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































