Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

استقامتی محاذ پر امریکا کے حملے کے بعد عراقی حکومت کیساتھ امریکی اہداف پر حملے نہ کرنے کے تمام معاہدے ختم

عراق میں استقامتی محاذ نجباء کے ترجمان نصر الشمری نے المیادین سے گفتگو میں عراق اور شام کے سرحدی علاقے پر استقامتی محاذ کے ٹھکانے پر امریکہ کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی حکومت کے ساتھ امریکی اہداف پر حملے نہ کرنے والے استقامتی محاذ کے تمام معاہلدے ختم ہو گئے ہیں اور اس کے بعد سے استقامتی محاذ اپنا فیصلہ خود کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
نصر الشمری نے کہا کہ استقامتی محاذ نے اس کے باوجود کہ عراق میں امریکہ کا سفارتخانہ جاسوسی کا اڈہ ہے اسے نشانہ نہ بنانے کو قبول کیا تھا۔
نجباء کے ترجمان نے عراق کی حکومت کی جانب سے امریکی حملے پر رد عمل ظاہر نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر عراق کی حکومت نے ان عناصر کے خلاف جنہوں نے حشد الشعبی کے بارے میں امریکہ کو اطلاعات فراہم کیں کارروائی نہ کی تو ہم خود اقدام کریں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال اور القائم میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید اور 4 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular