علمی و فقہی سرگرمیوں نے انہیں انتہائی جامع اور بااثر بنا دیا تھا، ولی امرمسلمین
قم(نیوز ڈیسک) قم کے اعلی دینی تعلیمی مرکز کے اساتذہ کی یونین کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے وہ کچھ عرصے سے بیمار اور اسپتال میں زیر علاج تھے، ولی امرمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں حوزہ علمیہ قم ، مراجع عظام، جامعہ مدرسین کی اعلی کونسل ، مرحوم کے شاگردوں، دوستوں اور لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے، انہوںنے کہا کہ اسلامی انقلاب کے پورے عرصے میں انقلابی کارنامے، طاغوتی حکومت کے خلاف جدوجہد، میدان میں مستقل موجودگی اور ملک کا انتظام چلانے کیلئے عدلیہ کی سربراہی، نگراں کونسل، ماہرین کونسل اور پارلیمنٹ کی رکنیت جیسے اہم عہدوں پر کام اور اس کے ساتھ ہی علمی و فقہی سرگرمیوں نے اس جلیل القدر عالم کی شخصیت کو انتہائی جامع اور بااثر بنا دیا تھا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- آیت اللہ محمد یزدی 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
آیت اللہ محمد یزدی 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
-
Ilyas - دسمبر 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































