قانون امتیازی ہونے کی وجہ سے ملکی آئین سے متصادم ہے،عدالت
ویانا (نیوز ڈیسک) آسٹریا کی عدالت نے پرائمری اسکولوں میں مسلمان بچیوں کے اسکارف پہننے پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ختم کردیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ قانون امتیازی ہونے کی وجہ سے ملکی آئین سے متصادم ہے ،جب کہ یہ آئین میں موجود مذہبی آزادی اور آزادی فکر سے متعلق اصولوں کے بھی خلاف ہے، آسٹریا کی پارلیمنٹ نے گذ گشتہ برس یہ امتیازی قانون منظور کیا تھا جس میں 10 سال سے زائد عمر کی طالبات پر اسکولوں میں سرڈھکنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، یہ قانون دائیں بازو کے ارکان پارلیمان کی اکثریت کی حمایت سے یہ کہتے ہوئے منظور کیا گیا کہ اس کے تحت مسلم گھرانوں کی چھوٹی بچیوں کو ‘جبر‘ سے بچانا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- آسٹریا: مسلم طالبات کے اسکارف پر عائد پابندی ختم
آسٹریا: مسلم طالبات کے اسکارف پر عائد پابندی ختم
-
Ilyas - دسمبر 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































