
نابلس : فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بول دیا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے ساتھ وہاں پرموجود فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ فائرنگ اور اشک آور گیس کی شیلنگ سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔ انہیں سینے اور پیٹ میں زخم آئے جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔شیلنگ سے 33 فلسطینی دم گھنٹے سے بھی متاثر ہوئے.


































