
بیروت : صیہونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں مختلف اہداف پر حملہ کیا ہے۔ کفرہ اور صدیقین کے علاقوں میں طیاروں نے دو رہائشی عمارتوں پر بم گرائے۔ جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ جبکہ توپ خانے نے گاؤں حولہ اور اس کے مضافات میں گولہ باری کی۔ صیہونی حملوں میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ طیاروں نے حزب اللہ کے فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ کیا۔


































