
مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی آبادکاروں نے ایک بار پھر پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ صیہونی آبادکار مختلف گروپوں کی شکل میں مسجد میں گھسے۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے راستوں میں رکاوٹیں لگاکر انہیں نقل وحرکت سے روک دیا گیا تھا۔ صیہونیوں نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے مسجد کے صحنوں میں اشتعال انگیز دورے کیے اور تلمود کی رسومات ادا کیں۔ قابض افواج نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں اور پرانے شہر کے داخلی راستوں پر سیکورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
فلسطینی گروپوں نے مسجد الاقصیٰ کی بار بار بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے اور اسے اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔


































