
رام اللہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیاں ختم ہوتے ہی صیہونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں تباہی مچادی۔ صیہونی آبادکاروں نے پولیس اہلکاروں کی حفاظت میں مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ۔ رام اللہ کے گاؤں سنجلی۔ ثنایہ۔ ترموس عیا۔ نابلوس پر دھاوا بول دیا۔ درجنوں مسلح صیہونی آبادکاروں نے متعدد گاڑیوں، دکانوں اور گھروں میں لوٹ مار کے بعد انہیں آگ لگادی۔ مزاحمت پر متعدد فلسطینی باشندے زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس نے حملہ آوروں کو روکنے کے بجائے فلسطینیوں پر شیلنگ کی۔ جس سے کئی فلسطینیوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ادھر صیہونی آبادکاروں نے غزہ میں داخل ہونے والے ٹرکوں کو روک کر انہیں لوٹ لیا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی آباد کاروں اور مسلح افواج کی جانب سے تشدد کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سابق صیہونی وزرا اتمار بن گوئر اور بیزالیل اسمورٹریچ نے آبادکاروں پر پابندی ختم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔


































