Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

صیہونی آبادکاروں کا فلسطینی آبادیوں پر دھاوا، مکانات اور گاڑیاں جلادیں

نابلس : مغربی کنارے میں سینکڑوں صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی آبادیوں پر دھاوا بول کر کئی مکانات اور گاڑیاں جلادیں۔ مسلح صیہونی آباد کاروں نے نابلس میں واقع حوارہ، بیت فرک، اللبان الشرقیہ اور بورین میں فلسطینی آبادیوں پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں کو فوجیوں کا مکمل تعاون اور تحفظ حاصل تھا۔ آبادکار فلسطینیوں کے گھروں میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کی۔ حملہ آوروں نے گاڑیوں، کھیتوں، مکانات اور دیگر املاک پر پتھراؤ کیا اورانہیں آگ لگا دی۔ اس موقع پر فلسطینوں اور آبادکاروں کے درمیان چھڑپیں ہوئیں۔ فوجیوں نے حملہ آوروں کو روکنے کے بجائے فلسطینیوں پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ آبادکاروں اور فوجیوں کی دہشت گردی کے نتیجے میں 34 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ایمبولینس سمیت 140 گاڑیوں کو آگ لگادی۔ گذشتہ روز دو مسلح نوجوانوں نے ایک گیس اسٹیشن کے کیفے میں بیٹھے آبادکاروں پر فائرنگ کرکے چار صیہونی آبادکاروں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular