
واشنگٹن: صیہونی وزیراعظم کا اقتدار چند روز کا مہمان رہ گیا۔ امریکی ویب سائٹ پولٹیکو نے امریکی ایوانوں میں ہونیوالی چہ میگوئیاں عام کردیں۔ پولٹیکو کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں صدر جو بائیڈن اور دیگر حکام موجود تھے ۔ ایک حاضر اور ایک سابق عہدیدار اس نکتے پر متفق نظر آئے کہ نیتن یاہو حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا ہے۔ جوبائیڈن نے یہ خیالات تل ابیب کے سفر میں اسرائیلی حکام تک پہنچادئے ہیں۔ پولیٹیکو کے مطابق جوبائیڈن اور ان کے مشیروں نے حالیہ دنوں میں نتن یاہو کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کئے ہیں۔ ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار کے مطابق امریکہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ نتن یاہو کے پاس وقت کم ہے اور زیادہ دیر تک جنگ کو جاری رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ جنگ میں بڑی کامیابی بھی ان کا اقتدار بچا نہ پائے گی دورہ اسرائیل کے دوران صدر بائیڈن نے اسرائیل سے اظہار یکجہتی کیا لیکن آف دی ریکارڈ وہ نیتن یاہو کو احتیاط برتنے پر قائل کرتے رہے۔


































